ہمارے سکالرز/ٹیم
محمد امانت رسول
سربراہ
محمد امانت رسول معروف دینی اسکالر، محقق اور استاد ہیں ۔
پاکستان کے مستند اداروں سے علوم متداولہ کی تکمیل کی۔ ایک عرصہ ڈنمارک میں اسلامک سنٹر کے ساتھ منسلک رہے۔لاہور میں ایک تعلیمی ادارے میں بطور استاد اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں۔آپ ملکی و غیر ملکی مجلّات و رسائل میں علمی،فکری اور سماجی موضوعات پر لکھتے رہتے ہیں۔متعدد میڈیا چینلز پر مذہبی و سماجی موضوعات پر اَفرادِ معاشرہ کی رہنمائی کرتے ہیں ۔ محمد امانت رسول صاحب مدیر اعلٰی ماہنامہ روح بلند اور چیئرمین ادارہ فکر جدید کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
مولانا حافظ شوکت علی
ناظم ادارہ
جنوری 1969 میں لیہ شہر میں پیدا ہوئے ، حفظ قرآن اور سکول کی ابتدائی تعلیم آبائی شہر سے حاصل کی، درس نظامی کا آغاز آبائی شہر سے کیا، سند فراغت ملتان سے 1989 میں حاصل کی، بعد ازاں آرمی ایجوکیشن کور میں شمولیت اختیار کر لی ۔دوران ملازمت بی اے اور ایم اے اسلامیات کے امتحان بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان سے پاس کئے، پاک آرمی میں دوران سروس ملک کے مختلف علاقوں میں تعینات رہے اور آرمی کور کے مقابلہ حفظ وقرأت میں اول انعام سے نوازے گئے۔ 2021 میں آرمی ایجوکیشن کور سے 32 سالہ خدمات کے بعد ریٹائر ہو گئے۔ 2021 سےادارہ فکر جدید میں بطور ناظم تعینات ہیں۔
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
محمد شعیب رضا
ریسرچ فیلو اور کوآرڈینیٹر
محمد شعیب رضا اگست 1992 میں ضلع قصور کے قصبہ کوٹ رادھا کشن میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم اپنے آبائی شہر سے حاصل کی۔ 2018 میں پنجاب یونیورسٹی سے سوشیالوجی بی ایس سی (آنرز) پاس کیا۔ 2020 میں پنجاب یونیورسٹی سے ایم فل سوشیالوجی مکمل کی۔ درس نظامی 2019 میں مکمل کیا۔ 2019 میں، وہ ایک ریسرچ فیلو اور کوآرڈینیٹر کے طور پر “انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن تھائی” سے وابستہ ہیں۔
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
محمد اسد اللہ
ریسرچ فیلو
محمد اسد اللہ ایم فل اسکالر ہیں اور ادارہ فکر جدید سے بطور ریسرچر وابستہ ہیں۔
محمد اسد اللہ
ریسرچ فیلو
محمد اسد اللہ ایم فل اسکالر ہیں اور ادارہ فکر جدید سے بطور ریسرچر وابستہ ہیں۔
گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور سے بی اے آنرز کی تکمیل کے بعد اسی جامعہ سے شعبہ علوم اسلامیہ و عربی میں تعلیم جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آپ نے اپنا آنرز کا تحقیقی مقالہ بھی علامہ ذہبی رحمہ اللہ پہ لکھا۔ آپ کے مقالے کا عنوان تھا ”امام ذہبی بحیثیت مغازی نگار (تاریخ الاسلام و وفیات المشاہیر و الاعلام کے تناظر میں)۔“ آپ نے اپنا یہ مقالہ امتیاز کے ساتھ مکمل کیا۔ آپ علمی، فکری و تحقیقی موضوعات پر مختصر مضامین بھی لکھتے رہتے ہیں۔حال ہی میں آپ نے امام ذہبی علیہ الرحمہ کی کتاب ” الامصار ذوات الآثار” اور ” الموقظہ” کا ترجمہ کیا جو ادارے کی جانب سے شائع کیے گئے.
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
ڈاکٹر قیصر محمود
استاد فارسی زبان
ڈاکٹر قیصر محمود “ادارہ فکر جدید” میں فارسی زبان و ادبیات کے استاد ہیں۔
ڈاکٹر قیصر محمود
استاد فارسی زبان
ڈاکٹر قیصر محمود “ادارہ فکر جدید” میں فارسی زبان و ادبیات کے استاد ہیں۔آپ نے حال ہی میں اپنی ڈاکٹریٹ (زبان و ادبیات فارسی) اصفہان یونیورسٹی ، ایران سے مکمل کی ہے اور آج کل نمل (NUML) یونیورسٹی اسلام آباد میں فارسی کے لیکچرار ہیں۔آپ نے ایم فل (زبان و ادبیات فارسی) اورئینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی سے مکمل کیا۔ایم اے فارسی پنجاب یونیورسٹی اور ایم اے اردو سرگودھا یونیورسٹی سے کیا۔آپ کے HEC کے مختلف مجلوں میں 7 ریسرچ پیپرز چھپ چکے ہیںادارہ فکر جدید میں بطور فارسی استاد اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
محترمہ نورین امانت
استاد اور ٹرینر
ادارہ فکر جدید کے ساتھ پچھلے 3 سال سے بطور استاذ اور ٹرینر منسلک ہیں۔
محترمہ نورین امانت
استاد اور ٹرینر
نورین امانت صاحبہ علوم اسلامیہ کی طالبہ ہیں۔ آپ علوم عربیہ و اسلامیہ پر مختلف ملکی و غیر ملکی پروگرامز میں شامل ہو چکی ہیں۔ مختلف ٹی وی چینلز پر سماجی، مذہبی اور معاشرتی موضوعات پر گفتگو کے لیے مدعو کی جاتی ہیں۔ ادارہ فکر جدید کے ساتھ پچھلے 3 سال سے بطور استاذ اور ٹرینر منسلک ہیں۔ خاص طور پر خواتین اور بچوں سے متعلقہ ادارے کے تمام پروگرامز نورین صاحبہ کی زیر نگرانی چلتے ہیں۔ آپ اس بات پہ یقین رکھتی ہیں کہ معاشرے میں تبدیلی بچوں کی بہتر تربیت سے ممکن ہے۔ اور یہ بچے ہی معاشرے کا اثاثہ ہیں۔
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
محمد ہارون
مترجم
محمد ہارون ایم فل اسکالر ہیں اور ادارہ فکر جدید میں شعبہ ترجمہ سے وابستہ ہیں۔ دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور سے درس نظامی کی تکمیل اور پنجاب یونیورسٹی لاہور کے ادارہ شیخ زاید اسلامک سنٹر سے ایم۔فل کی ڈگری حاصل کی۔ آپ نے اپنا ایم۔فل کا مقالہ ” سورہ بقرہ وآل عمران کے کلامی مباحث تفسیر اللباب فِی علوم الکتاب کا اختصاصی جائزہ” کے عنوان پر تحریر کیا۔ آپ نے اپنا یہ مقالہ امتیازی حیثیت کے ساتھ مکمل کیا اور کامیاب ڈیفنس کیا۔ آپ علمی،فکری وتحقیقی موضوعات پر مختلف اخبارات،ریسرچ جرنل اور ذاتی کتب تحریر کرتے رہتے ہیں۔ آپ کی ایک تصنیف ” حالات مصنفین درس نظامی” بھی ہے۔ اسکے علاوہ آپ مختلف ٹی وی پروگرامز اور کانفرنسز میں مختلف موضوعات پر اسلامک اسکالر کے طور پر بھی گفتگو کرتے رہتے ہیں۔ ادارہ فکر جدید کی نگرانی میں “تفسیر کشاف اردو ترجمہ” میں آپ بحیثیت مترجم فعال ہیں
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
عامر حسین قریشی
مترجم
عامر حسین قریشی کا تعلق ضلع مظفرآباد آزاد جموں کشمیر سے ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم آبائی وطن سے ہی حاصل کی بعد ازاں 2005 میں زلزلہ کشمیر کے بعد اپنے اہل و عیال کے ساتھ اسلام آباد منتقل ہوئے۔ آپ نے 2012 میں اسلام آباد سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور اعلی تعلیم کے لیے لاہور تشریف لے آئے۔ آپ نے ستمبر 2012 میں ڈاکٹر سرفراز نعیمی انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنسز سے درس نظامی کا آغاز کیا اور اس آٹھ سالہ کورس کی 2020 میں جامعہ نعیمیہ لاہور سے سند فراغت حاصل کی۔ آپ نے اس کے علاوہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز سے 2018 میں ایم اے انگریزی ادب اور رفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی سے 2020 میں ایم فل انگریزی ادب کی سند حاصل کی۔ آپ اس وقت نیشنل لاء کالج لاہور میں بطور انگریزی استاد (لیکچرار ) اور ادارہ فکر جدید کے ساتھ بطور مترجم فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
محمد شارق رسول
اسکرپٹ رائٹر
ادارہ فکر جدید کے ما تحت بننے والی ویڈیوز میں بطور اسکرپٹ رائٹر کام کر رہے ہیں۔
محمد شارق رسول
اسکرپٹ رائٹر
محمد شارق رسول ایف سی کالج سے انٹرمیڈیٹ گریجویٹ ہیں۔ یو ایم ٹی سے بی ایس ماس کمیونیکیشن کر رہے ہیں۔ شارق رسول کا تعلق لکھنے سے ہے اور اسی سلسلے میں آرٹیکلز اور کالم لکھتے ہیں۔ آپ انگریزی ویب سائٹ ڈائلاگ ٹائمز میں سماجی و مذہبی اختلافات کے متعلق دو آرٹیکلز لکھ چکے ہیں جبکہ حال ہی میں روزنامہ پاکستان کے لئے کالم لکھنا شروع کیا ہے جن میں “تعلیم ریاست کی ذمہ داری؟” نمایاں ہے۔ زمان فاؤنڈیشن میں بطور ایڈیٹر ویب سائٹ بھی کام کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ دو سال تک نوجوانوں کے فلاحی ادارے “برگد” کے ساتھ منسلک رہے۔ کچھ ماہ اسلام آباد کے تھنک ٹینک “پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز” کے ساتھ بطور میڈیا انٹرن وابستہ رہے۔ حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام “سد رنگ” میں بطور میڈیا کوآرڈینیٹر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ اس پروگرام کے علاؤہ بھی کئی پروگرامز کا حصہ رہے۔ شارق رسول ادارہ فکر جدید کے ساتھ ادارے کے ما تحت بننے والی ویڈیوز میں بطور اسکرپٹ رائٹر کام کر رہے ہیں۔
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
نذیر احمد مینگل
محقق
نذیر احمد مینگل جنوری ۱۹۹۸ء میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم مدرسہ عربیہ تجوید القرآن نوشكی سے حاصل كی، اور سند فراغت معروف دینی مدرسہ جامعہ دار العلوم كراچی سے ۲۰۱۹ء میں حاصل كی، معہد عثمان بن عفان كراچی سے تخصص فی الافتاء وعلوم الحدیث كی تكمیل ۲۰۲۱ء میں كی۔ تعلیم سے فراغت كے بعد كچھ عرصے تك گورنمنٹ بوائز ڈگری كالج نوشكی میں اعزازی لیكچرر كے طور كام كیا ۔ ادارہ فكرِ جدید كے ساتھ بطورِ مُحَقِق وابستہ ہیں۔
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
بشارت علی
عربی استاد
بشارت علی کا تعلق صوبہ بلوچستان میں واقع ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند سے ہے، ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاوں سے حاصل کرنے کے بعد جامعہ خیرالمدارس ملتان سے درسِ نظامی کا آغاز کیا، میٹرک و انٹرکے امتحان ملتان بورڈ سے پاس کیے، درسِ نظامی کی تکمیل جامعہ دار العلوم کراچی سے کرنے کے بعد لاہور منتقل ہوئے۔ آپ پنجاب یونیورسٹی سے اسلامک اسٹڈیز میں ایم۔فل کر رہے ہیں- عالمیہ کا تحقیقی مقالہ ” اسبابِ اختلافِ ائمہ مجتہدین ” پہ لکھا۔ دو سال تک اردو بازار لاہور مکتبہ المصباح میں شعبہ تصحیح و تحقیق سے وابستہ رہے۔ جہاں تیس چھوٹی بڑی کُتُب پہ کام کیا۔
آپ ادارہ فکرِ جدید میں بطورِ ریسرچ اسکالر وابستہ ہیں۔ شواھد الجامی پہ ایک کتاب مصباح الجامی کے نام سے لکھ چکے ہیں جو ادارے کی جانب سے شائع ہوئی ہے، اِس وقت شعبہ ترجمہ و تحقیق میں متعدد کتب پہ کام کر رہے ہیں جن میں تفسیر کشاف ، منہج الطلاب اور نصائح العباد نُمایاں ہیں۔
ہر جمعے کو سہ پہر تین تا چار بجے ادارے میں ” فقہ مُقارَن ” پہ آپ کا خصوصی لیکچر ہوتا ہے۔ادارے میں عریبک لینگوئج کورس کا بھی آغاز ہوا ہے،جس میں دیگر اساتذہ کے ساتھ آپ بھی بطور استاذ شامل ہیں۔
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
احمد بلال نعیمی
ریسرچ فیلو اور کوآرڈینیٹر
احمد بلال دارالعلوم جامعہ نعیمیہ لاہور سے درض نظامی اور نمل یونیورسٹی لاہور سے انگلش زبان و ادب کے فارغ التحصیل ہیں۔ پاکستان میں مدارس دینیہ میں پڑھائے جانے والے نصاب اور دیگر انگریزی اسلامی کتب کے حوالے سے ادارہ فکر جدید میں بطور ریسرچ سکالر کام کر رہے ہیں۔
- Phone:+92 308 3190761
- Email:info@idarafikrejadeed.com
ذوالقرنین حیدر
ریسرچ سکالر اور کوآرڈینیٹر
ادارہ فکرِ جدید میں بطور ریسرچ سکالر اور مشاہیر پروگرام کے کوآرڈینیٹر ہیں۔
محمد ذیشان
ریسرچ سکالر اور کوآرڈینیٹر
ادارہ فکرِ جدید میں بطور ریسرچ سکالر اور بُک سرکل کے کوآرڈینیٹر ہیں۔
مہر حسن رفیع
عربی استاد
اگست 1989 میں لاہور میں پیدا ہوئیں۔ ابتدائی تعلیم لاہور گرامر اسکول سے حاصل کی، پھر کنئرڈ کالج لاہور سے بی اے جغرافیہ اور اِکنامکس کے بعد گریجویشن کی ڈگری اسکول آف اورئینٹل اینڈ افریکن سٹڈیز یونورسٹی آف لندن سے حاصل کی۔
سوسکس یونیورسٹی (Sussex Unversity) سے آپ نے ماحولیاتی ترقی اور پالیسی میں ماسٹرز کیا۔ آج کل آپ بہت سے فلاحی اور ترقیاتی اداروں سے منسلک ہیں۔ زبانوں سے دلچسپی کی بنا پر اِن دنوں عربی اور جاپانی زبان بھی سیکھ رہی ہیں۔ مہر “سنو کہانی میری زبانی” میں گزشتہ تین برس سے قصہ گو اور مشاورتی کمیٹی کی رکن کے طور پر منسلک ہیں. ادارہ فکر جدید میں شعبہ اطفال کے ساتھ پچھلے 6 ماہ سے منسلک ہیں آپ ادارہ فکرِ جدید میں بطورِ ریسرچ اسکالر وابستہ ہیں۔ شواھد الجامی پہ ایک کتاب مصباح الجامی کے نام سے لکھ چکے ہیں جو ادارے کی جانب سے شائع ہوئی ہے، اِس وقت شعبہ ترجمہ و تحقیق میں متعدد کتب پہ کام کر رہے ہیں جن میں تفسیر کشاف ، منہج الطلاب اور نصائح العباد نُمایاں ہیں۔
ہر جمعے کو سہ پہر تین تا چار بجے ادارے میں ” فقہ مُقارَن ” پہ آپ کا خصوصی لیکچر ہوتا ہے۔ادارے میں عریبک لینگوئج کورس کا بھی آغاز ہوا ہے،جس میں دیگر اساتذہ کے ساتھ آپ بھی بطور استاذ شامل ہیں۔
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
کاشف عمر
مترجم
کاشف عمر کا تعلق چارسدہ کے ایک گاؤں کلیاس سے ہے۔آپ نے شہادة العالمیة اور تخصص فی الفقہ والافتاء کی ڈگری ملک کے معروف ادارے جامعہ دارالعلوم کراچی سے حاصل کی۔شہادة العالمیہ میں آپ نے پورے پاکستان کی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پشاور یونیورسٹی سے ہیومینٹی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ۔ابقرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور سے اسلامک اسٹڈیز میں ایم۔فل کررہے ہیں۔
آپ اردو و عربی زبان میں تقریر و تحریر پر عبور رکھتے ہیں۔آپ نے کئی ایک کتابوں کو اردو زبان سے عربی میں منتقل کیا ہے۔
تخصص میں آپ نے *اسلام کے بین الاقوامی قانون*پر تقریباً تین سو صفحات کا گراں قدر تحقیقی مقالہ تحریر کیا ہے۔ اردو و عربی زبان میں آپ کے کئی مضامین ملک کے مختلف رسالوں میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ آپ ایک دینی مدرسہ میں تدریس کے ساتھ ساتھ ہائیر سکینڈری اسکول بوبک چارسدہ میں بطور تھیالوجی ٹیچر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ادارہ فکر جدید میں آپ بطور مترجم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com
صہیب حسن
مترجم اور محقق
صہیب حسن 1994 میں مردان میں پیدا ہوئے،
اسلامیہ کالج و یونیورسٹی ملحقہ جامعہ یونیورسٹی پشاور سے ایم اے اسلامیات کی ڈگری حاصل کی اور ملک کے معروف ادارہ جامعہ دار العلوم کراچی سے 2019 میں درسِ نظامی کی تعلیم مکمل کی۔ آپ جامعہ بیت السلام تلہ گنگ میں شعبہ عربی، شعبہ درس نظامی اور شعبہ عصری علوم (او لیول) میں تدریس کی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ادارہ فکرِ جدید میں آپ شعبہ ترجمہ و تحقیق سے وابستہ ہیں اور تفسیر کشاف کو اردو زبان میں منتقل کرنے والے بورڈ کا ممبر ہیں۔
- Phone:+92-334-3730171
- Email:info@idarafikrejadeed.com