بشارت علی کا تعلق صوبہ بلوچستان میں واقع ضلع کوہلو کی تحصیل ماوند سے ہے، ابتدائی تعلیم اپنے آبائی گاوں سے حاصل کرنے کے بعد جامعہ خیرالمدارس ملتان سے درسِ نظامی کا آغاز کیا، میٹرک و انٹرکے امتحان ملتان بورڈ سے پاس کیے، درسِ نظامی کی تکمیل جامعہ دار العلوم کراچی سے کرنے کے بعد لاہور منتقل ہوئے۔ آپ پنجاب یونیورسٹی سے اسلامک اسٹڈیز میں ایم۔فل کر رہے ہیں- عالمیہ کا تحقیقی مقالہ ” اسبابِ اختلافِ ائمہ مجتہدین ” پہ لکھا۔ دو سال تک اردو بازار لاہور مکتبہ المصباح میں شعبہ تصحیح و تحقیق سے وابستہ رہے۔ جہاں تیس چھوٹی بڑی کُتُب پہ کام کیا۔
آپ ادارہ فکرِ جدید میں بطورِ ریسرچ اسکالر وابستہ ہیں۔ شواھد الجامی پہ ایک کتاب مصباح الجامی کے نام سے لکھ چکے ہیں جو ادارے کی جانب سے شائع ہوئی ہے، اِس وقت شعبہ ترجمہ و تحقیق میں متعدد کتب پہ کام کر رہے ہیں جن میں تفسیر کشاف ، منہج الطلاب اور نصائح العباد نُمایاں ہیں۔
ہر جمعے کو سہ پہر تین تا چار بجے ادارے میں ” فقہ مُقارَن ” پہ آپ کا خصوصی لیکچر ہوتا ہے۔ادارے میں عریبک لینگوئج کورس کا بھی آغاز ہوا ہے،جس میں دیگر اساتذہ کے ساتھ آپ بھی بطور استاذ شامل ہیں۔
کاپی رائٹس 2024 ادارہ فکر جدید۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں.