ادارہ فکرِ جدید(Institute of Modern Thought)
اِدارفکرِجدید خالصتاً ایک علمی تحقیقی اِدارہ ہے جس کا مقصد پاکستان میں علم و تحقیق کی روایت کو قائم کرنا ہے۔ اِدارہِ فکرِ جدید فرقہ واریت سے بلند صرف دین اسلام کا داعی ہے۔ دور حاضر کا تقاضا ہے کہ امت میں ایسا رجحان اور ماحول پیدا کیا جائے جو ہر طرح کی ملاوٹ و آمیزش سے پاک ہو۔ علم و تحقیق وہ راستہ ہے جس پہ چل کر فرقہ واریت اور تقلید سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ پاکستانی معاشرہ شدت پسند رجحانات اور تشدد پسند رویوں سے آزاد اس وقت ہوگا جب لوگوں میں غوروفکر اور علم و تحقیق کا ذوق پیدا ہوگا۔ یہی اِدارہ فکرِجدید کے قیام کا مقصد ہے
ادارہ فکرِ جدید اُس خواب کی عملی تعبیر ہے، جو محمد امانت رسول نے نو جوانوں کی کردار سازی اور علمی ترقی کے لیے دیکھا۔ محمد امانت رسول(جو مشرق و مغرب کا سفر کرتے رہتے ہیں اور تاریخ کا بھی گہرا مطالعہ رکھتے ہیں) نے محسوس کیا کہ آج پاکستان کا نوجوان علمی و تحقیقی ماحول اور ذوق سے دور ہو چکا ہے۔ فرقہ وارانہ رویوں اور سیاسی اشتعال انگیزوں کے نتیجے میں اپنی صلاحیت علم و فکر کھو رہا ہے۔ جو کسی طور بھی قرآن و سنت کی تعلیمات، اسلاف صالحین اور مسلمانوں کی روایات سے مطابقت نہیں رکھتا۔
محمد امانت رسول نے ایک ایسا ادارہ قائم کرنے کی ضرورت محسوس کی، جہاں نوجوانوں کی فکری اور اخلاقی تربیت پہ توجہ دی جائے۔ لہٰذا ان مقاصد کے حصول کے لیے ادارہ فکرِ جدید کی بنیاد 14 اگست 2004 میں رکھی گئی۔
ہمارے سکالرز
ادارہ فکرِ جدید میں اس وقت تقریباً 20 افراد اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دے رہے ہیں۔10 مترجم مختلف کُتب کے تراجم میں مصروفِ عمل ہیں۔ ادارہ فکرِ جدید ، زبان و ادب کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے مختلف زبان و ادب کے کورسز کا انتظام بھی کرتا ہے۔ اس وقت ادارہ میں عربی، انگریزی اور فارسی زبان و ادب کے کورسز کی کلاسز جاری ہیں۔
ادارہ فکرِ جدید کے تمام اسکالرز اپنے اپنے مضامین میں ماہر اور قابلیت کے حامل ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ادارہ جو بھی کُتب شائع کرتا ہے یا تراجم کی اشاعت کرتا ہے ان کا معیار مارکیٹ میں موجود دیگر کُتب کے مقابل میں انتہائی اچھا ہے۔
ادارہ فکرِ جدید جنسی تفریق سے ماورا اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کام کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ادارہ فکرِ جدید میں نا صرف مرد بلکہ خواتین بھی مختلف شعبوں میں اپنی خدمات سر انجام دے رہی ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن تھاٹ میں مختلف علمی و تحقیقی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں سے چند نمایاں سرگرمیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔
قرآن و حدیث کی تعلیم
قرآن و حدیث کی تعلیم
ادارے کا مقصد قرآن و حدیث کی آواز کو لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ وہ فرقہ، مسلک اور گروہ بندی کے تصورات سے بالاتر ہو کر دین اسلام کو سمجھ سکیں۔
شارٹ ٹرم کورسز
شارٹ ٹرم کورسز
یہ کورسز ہمہ جہتی ہیں جن میں قرآن وسنت کی مختلف جہات، اجتهاد وفقه، قانونی وعصری موضوعات، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں زیر بحث قانون سازی، ایسے تمام ملی موضوعات پر طالبان علم کی آگاہی کا انتظام کیا جاتا ہے۔
کانفرنسیں، سیمینار
کانفرنسیں، سیمینار
ادارہ کے زیر انتظام بین الاقوامی، قومی ، معاشی ، سیاسی اور تعلیمی مسائل پر آ گاہی کیلئے کانفرنسز اور سیمینارز کا اہتمام ہوتا ہے۔ جن میں ملک کی مختلف ماہرانہ رائے کی حامل شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے
مباحثہ اور مکالمہ
مباحثہ اور مکالمہ
ادارے کا مقصد ہمارے معاشرے میں مکالمہ کی بہت اشد ضرورت ہے بلکہ ہمارے اکثر مسائل کاحل ہی مکالمہ ہے۔ ادارہ دیگر مذاہب و افکار کے اہل علم کے ساتھ مختلف موضوعات پر مکالمہ جات کا اہتمام کرتا ہے تا کہ دیگر افراد کے نقطہ نظر کو سنا جائے اور ان کے ساتھ اختلاف کے باوجود احترام کاتعلق قائم ہو۔آن و حدیث کی آواز کو لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ وہ فرقہ، مسلک اور گروہ بندی کے تصورات سے بالاتر ہو کر دین اسلام کو سمجھ سکیں۔
اخلاقی تربیت کے انتظامات
اخلاقی تربیت کے انتظامات
مختصر المیعاد کورسز کے ساتھ اخلاقی تربیت اور تزکیہ نفس کے لئے علیحدہ تعلیم و تربیت کا انتظام ہوتا ہے۔ تعلیم و تزکیہ کے لئے آنے والوں کے قیام و طعام کا انتظام کیا جاتا ہے تا کہ وہ ادارے کے پُرسکون، روحانی ماحول میں زیادہ سے زیادہ وقت گزار یں۔ اخلاقی، روحانی تربیت میں روح، اخلاق اور کردار کے موضوعات پر فقط گفتگو نہ ہو بلکہ پنجگانہ نماز، روزہ، شب بیداری اور دعا کا بھی اہتمام ہوتا ہے تا کہ عملی طور پر مذہب کا روحانی پہلو عمل اور کردار کا حصہ بن سکے اور افراد معاشرہ اسلام کے حقیقی مقصد کو حاصل کرسکیں۔
ریسرچ سینٹر
ریسرچ سینٹر
ادارے کا تیسرا مقصد ریسرچ سنٹر کا قیام ہے۔ ادارے کے محققین اور ریسرچ اسکالرز کی جانب سے مختلف موضوعات پرتحقیق کی جاتی ہے اسے مقالوں، کتب اور پمفلٹ کی صورت میں شائع کیے جانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ جو اہل علم سنجیدہ تحریر و تحقیق کا ذوق رکھتے ہیں ان کی فقط حوصلہ افزائی نہ کی جائے بلکہ ان کے کام کو شائع بھی کیا جائے تا کہ ان کے کام سے مزید افراد فیض یاب ہوسکیں۔ ریسرچ سینٹر کے تحت دارالترجمہ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت جدید و قدیم مفسر ین، فقہاء، متکلمین اورمحدثین کے علمی اور تحقیقی کام کو اردو اور انگلش زبان میں ترجمہ کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل اپنے اسلاف کی خدمات سےاستفادہ کرکے زمانہ حاضر کے چیلنجز کا ادراک کرسکے
ہفتہ وار تربیتی سرگرمیاں
درس قرآن
وقت: بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے
مدرس: محمد امانت رسول
سیرت النبیؐ کلاس
وقت: بروز جمعرات دوپہر 12 بجے
مدرس: حافظ شوکت علی
اطفال کلاس
وقت: بروز جمعہ سہ پہر3 بجے
ٹرینر: مہر حسن رفیع
درسِ قرآن (خواتین کے لیے)
وقت: بروز ہفتہ سہ پہر4 بجے
معلمہ: محترمہ نورین امانت
آسان قرآن کلاس
وقت: بروز جمعہ سہ پہر4 بجے
مدرس: احمد بلال نعیمی
ماہانہ پروگرام
ادارہ فکرِ جدید میں ہر ماہ مختلف پروگرامز کا اہتمام کیا جاتا ہے
ادارہ فکر جدید میں ہر ماہ “مشاہیر” کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا گیا ہےجس میں ممتاز شخصیات کی سوانح حیات، علمی کارناموں اور انسانیت کے لیے خدمات کو زیر بحث لایا جاتا ہے۔قطع نظر اس تخصیص سے کہ وہ کس شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھتی ہیں اور اُن کے مذہبی عقائد کیا ہیں۔
ہمارا مقصد انھیں لوگوں کے دل و دماغ میں زندہ رکھنا، ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کی تعلیمات اور زندگیوں سے روڈ میپ حاصل کرنا ہے۔
کیا آپ کتابوں کی دنیا کو گہرائی سے سمجھنے کے لیے تیار ہیں؟ ہمارا “بک سرکل” آپ کو کتابوں کے مختلف پہلوؤں کو کھوجنے اور ان کے چھپے ہوئے معنی دریافت کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتا ہے۔ ہر کتاب یا موضوع بڑے دھیان سے منتخب کیا جاتا ہے تاکہ آپ کو نہ صرف اس کا سادہ پیغام، بلکہ اس کی تہہ تک پہنچنے کا موقع ملے۔ اس حلقے میں آپ اپنی رائے کا اظہار کریں گے اور دیگر شرکاء کے مختلف نظریات اور دلائل سے سیکھنے کا موقع پائیں گے۔
ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں اور بچوں میں کتابوں کے مطالعہ اور ادب کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔ اسی مقصد کے تحت، ہم ہر ماہ کتابوں پر مبنی ایک محفل منعقد کرتے ہیں، جہاں بالغوں اور بچوں کے لیے جدید اور قدیم ادب کا انتخاب کیا جاتا ہے، تاکہ ہر عمر کے افراد کو کتابوں سے جڑنے کا نیا انداز ملے۔
تو آئیے، اپنی تجسس کو بڑھائیے اور ادب کی اس جادوی دنیا میں ہمارے ساتھ قدم بہ قدم چلیں
ادارہ فکر جدید ہر ماہ ایک روزہ فکری و تربیتی پروگرام بعنوان ” تدبر کمیپ ” کا انعقاد کرتا ہے۔ اگر آپ بھی نوجوان ہیں، بہت سے سوالات ذہن میں رکھتے ہیں اور ان پر گفتگو کرنا چاہتے ہیں تو ادارہ فکر جدید کے ایک روزہ تدبر کمیپ میں اپنی رجسٹریشن کروائیں۔
پاکستان کے مسائل متعدد اور پیچیدہ ہیں، جن میں سیاسی عدم استحکام، سماجی ناانصافی، اقتصادی مشکلات، اور تعلیمی و صحت کے شعبوں میں عدم ترقی شامل ہیں۔ ان مسائل کا حل محض سرکاری اقدامات یا قانون سازی سے نہیں آ سکتا، بلکہ ایک مربوط اور جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے جس میں مختلف شعبوں کے ماہرین، دانشوروں اور تھنک ٹینک کا کردار اہم ہو۔ ایک مؤثر تھنک ٹینک کا مقصد ان مسائل کا تجزیہ کرنا، ان کی وجوہات کی نشاندہی کرنا اور ان کے حل کے لیے عملی تجاویز پیش کرنا ہے تاکہ ملک میں پائیدار ترقی اور خوشحالی کی بنیاد رکھی جا سکے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ معاشرتی، سیاسی اور اقتصادی سطح پر آگاہی بڑھائی جائے اور نیا سوچنے کا انداز اپنایا جائے تاکہ پاکستان کو عالمی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار کیا جا سکے۔
شعبہ جات ادارہ فکرِ جدید
زبان و ادب، فلسفہ و فقہ کورسز
عربی، فارسی، انگریزی زبان و ادب، فقہ اور فلسفہ کے ابتدائی اور ایڈوانس کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں آن لائن اور فزیکل دونوں طرح طلباء و طالبات شریک ہوتے ہیں۔
قرآن، حدیث، سیرت اورختم نبوت کورسز
اسلام اور تقابل ادیان سے متعلق کورسز تشکیل دیے جاتے ہیں جن کا دورانیہ دو ماہ سے چھ ماہ تک ہوتا ہے۔
سماجی و اخلاقی کورسز
نوجوانوں کے مسائل کو سامنے رکھتے ہوئے سماجی و اخلاقی کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں تربیتِ والدین، تربیتِ اساتذہ، تربیتِ زوجین اور طہارت و پاکیزگی پہ مشتمل کورسز قابلِ ذکر ہیں۔
خواتین/بچوں کے لیے خصوصی کورسز
خواتین اور قریب البلوغ بچیوں کے لیے کورسز کا اہتمام کیا جاتا ہے جن میں ان کی بلوغت یا خاص ایام کے دوران ہونے والے جسمانی و نفسیاتی مسائل پہ گفتگو کی جاتی ہے اور ان کورسز میں خاص طور پر گائناکالوجسٹ اور سائیکالوجسٹ خواتین کو بطور ٹرینر مدعو کیا جاتا ہے۔