محمد شارق رسول ایف سی کالج سے انٹرمیڈیٹ گریجویٹ ہیں۔ یو ایم ٹی سے بی ایس ماس کمیونیکیشن کر رہے ہیں۔ شارق رسول کا تعلق لکھنے سے ہے اور اسی سلسلے میں آرٹیکلز اور کالم لکھتے ہیں۔ آپ انگریزی ویب سائٹ ڈائلاگ ٹائمز میں سماجی و مذہبی اختلافات کے متعلق دو آرٹیکلز لکھ چکے ہیں جبکہ حال ہی میں روزنامہ پاکستان کے لئے کالم لکھنا شروع کیا ہے جن میں “تعلیم ریاست کی ذمہ داری؟” نمایاں ہے۔ زمان فاؤنڈیشن میں بطور ایڈیٹر ویب سائٹ بھی کام کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ آپ دو سال تک نوجوانوں کے فلاحی ادارے “برگد” کے ساتھ منسلک رہے۔ کچھ ماہ اسلام آباد کے تھنک ٹینک “پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پیس اسٹڈیز” کے ساتھ بطور میڈیا انٹرن وابستہ رہے۔ حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام “سد رنگ” میں بطور میڈیا کوآرڈینیٹر اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے۔ اس پروگرام کے علاؤہ بھی کئ پروگرامز کا حصہ رہے۔ شارق رسول ادارہ فکر جدید کے ساتھ ادارے کے ما تحت بننے والی ویڈیوز میں بطور اسکرپٹ رائٹر کام کر رہے ہیں۔
کاپی رائٹس 2024 ادارہ فکر جدید۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں.