• + (92) 334 3730171

چیئرمین کا پیغام

اِدارفکرِجدید خالصتاً ایک علمی تحقیقی اِدارہ ہے. جس کا مقصد پاکستان میں علم و تحقیق کی روایت کو قائم کرنا ہے۔اِدارہِ فکرِ جدید فرقہ واریت سے بلند صرف دین اسلام کا داعی ہے۔دور حاضر کا تقاضا ہے کہ امت میں ایسا رجحان اور ماحول پیدا کیا جائے جو ہر طرح کی ملاوٹ و آمیزش سے پاک ہو۔ علم و تحقیق وہ راستہ ہے جس پہ چل کر فرقہ واریت اور تقلید سے نجات حاصل کی جاسکتی ہے۔ پاکستانی معاشرہ شدت پسند رجحانات اور تشدد پسند رویوں سے آزاد اس وقت ہوگا جب لوگوں میں غوروفکر اور علم و تحقیق کا ذوق پیدا ہوگا۔ یہی اِدارہ فکرِجدید کے قیام کا مقصد ہے

ہمارے علماء کرام

انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن تھاٹ اس خواب کی عملی تعبیر ہے جو صاحبزادہ محمد امانت رسول نے نوجوانوں کی کردار سازی اور ترقی کے لیے دیکھا۔  صاحبزادہ محمد امانت رسول نے تاریخ کا مطالعہ کرتے ہوئے اور مختلف ممالک کا سفر کرتے ہوئے محسوس کیا کہ آج وطن عزیز پاکستان کا نوجوان علمی و تحقیقی ماحول سے دور ہو چکا ہے اور فرقہ وارانہ جذبات اور اشتعال انگیزیوں کے نتیجے میں اپنی زندگی برباد کر رہا ہے۔ 

جو کسی طور بھی قرآن و سنت کی تعلیمات اور صالح اسلاف اور مسلمان کے طریقے سے مطابقت نہیں رکھتا۔ اس لیے ایک ایسا ادارہ قائم کرنے کی ضرورت محسوس کی گئی جہاں نوجوانوں کی فکری اور اخلاقی نشوونما پر کام ہو۔ انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن تھاٹ اس مکتبہ فکر کی عملی مثال ہے۔

 انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن تھاٹ میں مختلف علمی و تحقیقی سرگرمیاں جاری ہیں جن میں سے چند نمایاں سرگرمیوں کی تفصیل درج ذیل ہے۔

clock-solid

شارٹ ٹرم کورسز

یہ کورسز ہمہ جہتی ہیں جن میں قرآن وسنت کی مختلف جہات، اجتهاد وفقه، قانونی وعصری موضوعات، عدلیہ اور پارلیمنٹ میں زیر بحث قانون سازی، ایسے تمام ملی موضوعات پر طالبان علم کی آگاہی کا انتظام کیا جاتا ہے۔

کانفرنسیں، سیمینار

ادارہ کے زیر انتظام بین الاقوامی، قومی ، معاشی ، سیاسی اور تعلیمی مسائل پر آ گاہی کیلئے کانفرنسز اور سیمینارز کا اہتمام ہوتا ہے۔ جن میں ملک کی مختلف ماہرانہ رائے کی حامل شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے

مباحثہ اور مکالمہ

ہمارے معاشرے میں مکالمہ کی بہت اشد ضرورت ہے بلکہ ہمارے اکثر مسائل کاحل ہی مکالمہ ہے۔ ادارہ دیگر مذاہب و افکار کے اہل علم کے ساتھ مختلف موضوعات پر مکالمہ جات کا اہتمام کرتا ہے تا کہ دیگر افراد کے نقطہ نظر کو سنا جائے اور ان کے ساتھ اختلاف کے باوجود احترام کاتعلق قائم ہو۔

قرآن و حدیث کی تعلیم

ادارے کا مقصد قرآن و حدیث کی آواز کو لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ وہ فرقہ، مسلک اور گروہ بندی کے تصورات سے بالاتر ہو کر دین اسلام کو سمجھ سکیں۔

اخلاقی تربیت کے انتظامات

مختصر المیعاد کورسز کے ساتھ اخلاقی تربیت اور تزکیہ نفس کے لئے علیحدہ تعلیم و تربیت کا انتظام ہوتا ہے۔ تعلیم و تزکیہ کے لئے آنے والوں کے قیام و طعام کا انتظام کیا جاتا ہے تا کہ وہ ادارے کے پُرسکون، روحانی ماحول میں زیادہ سے زیادہ وقت گزار یں۔ اخلاقی، روحانی تربیت میں روح، اخلاق اور کردار کے موضوعات پر فقط گفتگو نہ ہو بلکہ پنجگانہ نماز، روزہ، شب بیداری اور دعا کا بھی اہتمام ہوتا ہے تا کہ عملی طور پر مذہب کا روحانی پہلو عمل اور کردار کا حصہ بن سکے اور افراد معاشرہ اسلام کے حقیقی مقصد کو حاصل کرسکیں۔

ریسرچ سینٹر

ادارے کا تیسرا مقصد ریسرچ سنٹر کا قیام ہے۔ ادارے کے محققین اور ریسرچ اسکالرز کی جانب سے مختلف موضوعات پرتحقیق کی جاتی ہے اسے مقالوں، کتب اور پمفلٹ کی صورت میں شائع کیے جانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ جو اہل علم سنجیدہ تحریر و تحقیق کا ذوق رکھتے ہیں ان کی فقط حوصلہ افزائی نہ کی جائے بلکہ ان کے کام کو شائع بھی کیا جائے تا کہ ان کے کام سے مزید افراد فیض یاب ہوسکیں۔ ریسرچ سینٹر کے تحت دارالترجمہ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس کے تحت جدید و قدیم مفسر ین، فقہاء، متکلمین اورمحدثین کے علمی اور تحقیقی کام کو اردو اور انگلش زبان میں ترجمہ کرنا ہے تاکہ نوجوان نسل اپنے اسلاف کی خدمات سےاستفادہ کرکے زمانہ حاضر کے چیلنجز کا ادراک کرسکے

ہماری گیلری

کاپی رائٹس 2024 ادارہ فکر جدید۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں.