• + (92) 334 3730171

عامر حسین قریشی

عامر حسین قریشی

عامر حسین قریشی کا تعلق ضلع مظفرآباد آزاد جموں کشمیر سے ہے۔ آپ نے ابتدائی تعلیم آبائی وطن سے ہی حاصل کی بعد ازاں 2005 میں زلزلہ کشمیر کے بعد اپنے اہل و عیال کے ساتھ اسلام آباد منتقل ہوئے۔ آپ نے 2012 میں اسلام آباد سے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور اعلی تعلیم کے لیے لاہور تشریف لے آئے۔ آپ نے ستمبر 2012 میں ڈاکٹر سرفراز نعیمی انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنسز سے درس نظامی کا آغاز کیا اور اس آٹھ سالہ کورس کی 2020 میں جامعہ نعیمیہ لاہور سے سند فراغت حاصل کی۔ آپ نے اس کے علاوہ نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز سے 2018 میں ایم اے انگریزی ادب اور رفاء انٹرنیشنل یونیورسٹی سے 2020 میں ایم فل انگریزی ادب کی سند حاصل کی۔ آپ اس وقت نیشنل لاء کالج لاہور میں بطور انگریزی استاد (لیکچرار ) اور ادارہ فکر جدید کے ساتھ بطور مترجم فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

کاپی رائٹس 2024 ادارہ فکر جدید۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں.