• + (92) 334 3730171

کاشف عمر

کاشف عمر

کاشف عمر کا تعلق چارسدہ کے ایک گاؤں کلیاس سے ہے۔آپ نے شہادة العالمیة اور تخصص فی الفقہ والافتاء کی ڈگری ملک کے معروف ادارے جامعہ دارالعلوم کراچی سے حاصل کی۔شہادة العالمیہ میں آپ نے پورے پاکستان کی سطح پر دوسری پوزیشن حاصل کی۔ پشاور یونیورسٹی سے ہیومینٹی میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی ۔ابقرطبہ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی پشاور سے اسلامک اسٹڈیز میں ایم۔فل کررہے ہیں۔
آپ اردو و عربی زبان میں تقریر و تحریر پر عبور رکھتے ہیں۔آپ نے کئی ایک کتابوں کو اردو زبان سے عربی میں منتقل کیا ہے۔
تخصص میں آپ نے *اسلام کے بین الاقوامی قانون*پر تقریباً تین سو صفحات کا گراں قدر تحقیقی مقالہ تحریر کیا ہے۔ اردو و عربی زبان میں آپ کے کئی مضامین ملک کے مختلف رسالوں میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ آپ ایک دینی مدرسہ میں تدریس کے ساتھ ساتھ ہائیر سکینڈری اسکول بوبک چارسدہ میں بطور تھیالوجی ٹیچر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ ادارہ فکر جدید میں آپ بطور مترجم خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔

کاپی رائٹس 2024 ادارہ فکر جدید۔ جملہ حقوق محفوظ ہیں.